یوپی

فرید آباد : نوجوان کو لاٹھیوں سے پیٹ کر ہلاک کرنے کے معاملے میں 2 ملزم گرفتار

فرید آباد ،20؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) کرائم برانچ ڈی ایل ایف کی ٹیم نے 5 دن قبل فرید آباد کے تھانہ این آئی ٹی علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس ترجمان سوبے سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نوین اور فاروق کے نام شامل ہیں۔ ملزمان فرید آباد کے ایس جی ایم نگر کے رہنے والے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ دیپک کے والد مکیش نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں بتایا کہ متوفی دیپک اور ملزم نوین دوست تھے اور مل کر منشیات کا کاروبار کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے ان کی بات نہیں مانی ۔ 13 مارچ کی شام کو دیپک یہ کہہ کر اپنے سے گھر گیا کہ وہ اپنے دوستوں سے ملنے جا رہا ہے۔ کافی دیر بعد بھی جب وہ گھر نہیں آیا تو گھر والوں کو اس کی فکر ہونے لگی۔ اگلے دن انہیں اطلاع ملی کہ دیپک ملزم نوین کے چبارے میں مردہ پڑا ہے۔متوفی کے لواحقین جب نوین کے گھر پہنچے تو چبارے کے دیپک کی لاش پڑی تھی۔ دیپک کے جسم پر لاٹھیوں سے مارنے کے نشانات تھے اور وہ لاٹھیاں بھی وہیں پڑی تھیں۔

متاثرہ مکیش کی شکایت پر ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کی گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والی لاٹھیاں برآمد کر لی ہیں۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے کرائم برانچ ڈی ایل ایف کی ٹیم نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو ہفتے کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ملزم فاروق کو جیل بھیج دیا گیا۔

ملزم نوین کو 3 دن کے پولیس ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ دیپک اس کا دوست تھا لیکن وہ اپنی پرچون کی دکان کے باہر اسمیک فروخت کرتا تھا۔ جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے لوگوں کو لگنے لگا کہ ملزم نوین بھی اسمیک بیچنے میں ملوث ہے جس کی وجہ سے سماج میں اس کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button