حیدرآباد
فریدہ بیگم کو عثمانیہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

حیدرآباد(پریس نوٹ) عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب شعبہ اردو کی اسکالر فریدہ بیگم بنت واحد خان کو پی ایچ ڈی کا اہل قراردیاگیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ’’ اردو خاکہ نگاری کے فروغ میں خواتین کا حصّہ‘‘ ڈاکٹر رضوانہ بیگم(اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ سٹی کالج) کی نگرانی میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔
ان کا وائیوا آرٹس کالج کے شعبہ اردو میں 24ستمبر2022 کومنعقد ہواتھا ۔ فریدہ بیگم نے مولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی سے پروفیسر شمس الہدیٰ (صدر شعبہ اردو )کے زیر نگرانی ’’رسالہ شگوفہ کا اشاریہ ‘‘ پر ایم فل کیاتھا۔ان کے کئی مضامین مختلف رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں۔
ہماری یوٹیوب ویڈیوز