شوبز

فحش فلم معاملہ: راج کندرا ضمانت ملنے کے 64 دن بعد جیل سے رہا

ممبئی،21؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلم کیس میں ضمانت ملنے کے 64 دن بعد جیل سے باہر آئے ہیں۔ ممبئی کی ایک عدالت نے راج کندرا کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے کندرا کی 50 ہزار روپئے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کی تھی۔ 19 جولائی کو راج کندرا کو ممبئی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے فحش فلمیں بنانے پر گرفتار کیا تھا۔ 64 دن کے بعد راج کندرا ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ کندرا پر ایک فحش فلم بنانے اور اسے ایک موبائل ایپ پر اسٹریمنگ کا الزام ہے۔گزشتہ جمعرات کو ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 1400 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ یہ معاملہ موبائل ایپ پر فحش کلپس کے پروڈیکشن اور ڈسٹری بیوشن سے متعلق ہے۔

ممبئی پولیس کا خیال ہے کہ راج فحش فلموں کی پروڈیکشن میں ملوث تھے۔ ممبئی کرائم برانچ نے ان کے خلاف مضبوط الیکٹرانک شواہد کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کندرا نے گزشتہ سال اگست اور دسمبر کے درمیان پورن فلموں کی تیاری اور ان کی آن لائن ریلیز سے کم از کم 1.25 کروڑ روپئے کمائے۔ کندرا نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس معاملے میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی جانب سے دائر کی گئی ضمنی چارج شیٹ میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا تھا کہ ان کے مبینہ مشکوک فحش مواد کی تیاری میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور انہیں اس کیس میں بلی کا بکرابنایا جا رہا ہے۔

چارج شیٹ کے مطابق راج کی بیوی شلپا شیٹی نے پولیس کو بتایا کہ وہ راج کی سرگرمیوں سے واقف نہیں تھیں کیونکہ وہ اپنے کام میں مصروف تھیں۔ شلپا نے کہا کہ میں اپنے کام میں مصروف تھی اور مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ راج کندرا کیا کر رہے ہیں۔انہوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں ’ہاٹ شاٹس‘ یا ’بالی فیم‘ ایپ کے بارے میں نہیں معلوم تھا کہ یہ دونوں فحش ریکیٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close