دیوبند

فاطمہ گرلس ایجوکیشنل ٹیکنیکل اینڈ میڈیکل سینٹرکا سنگ بنیاد

دیوبند،13؍اکتوبر(رضوان سلمانی) فاطمہ گرلس ایجوکیشنل ٹیکنیکل اینڈ میڈیکل سینٹرکا سنگ بنیاد موضع بھٹ پورہ میں حضرت شیخ حافظ محمد صالح صاحب خادم خاص حضرت قاری صدیق باندوی کے دست مبارک سے عمل میں آیا اس موقع پر ممبئی و دہلی اور علاقہ کے علماء کرام موجود رہے پروگرام کا افتتاح حافظ مبشر کی تلاوت سے ہوا اور نعت رسول مبشر حسین ہاشمی نے پڑھی اس موقع پر حضرت شیخ حافظ محمد صالح صاحب نے دوران نصیحت یہ فرمایا کہ ہمارے پاس ایسے ادارے کا ہونا بہت ضروری ہے جس میںصرف اور صرف لڑکیوں کی دینی وعصری تعلیم کو مختص کیا جائے تاکہ وہ با پردہ رہ کر بلا کسی خوف وخطر کے ہماری قوم کی بچیاں دونوں تعلیم حاصل کر سکیں جس میں ایک بہت پڑھے لکھے معاشرے کی تعمیر وترقی ہوسکے ۔پروگرام میں خاص طور پرمفتی غفران مظاہری ناظم اعلیٰ مدرسہ سراج العلوم منڈائولی فاضل پور دہلی، مولانا مختار امام خطیب مسقط، ماسٹر سلیم رحمانی صدر جمعیۃ علماء ضلع شمال مشرقی دہلی، ڈاکٹر رضاء الدین شمس ڈائریکٹر سن رائز پبلک اسکول کردم پوری دہلی ،بھائی شریف احمد کوٹن ہاٹ جعفر آباد دہلی ،بھائی ارشد سر پرست برانڈ ہاؤس جعفر آباد، بھائی فہد آرکٹیک موج پور دہلی ،مولانا ممنون ،محمد عمران ،محمد طیب، غفران ڈرائیور، قاری محمد ساجد، ہاشم ڈائریکٹر ہاشمی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، مفتی محمد ریحان قاسمی مہتمم مر کز صفۃ النبی رسول پور کلاں چھٹمل پور، مفتی مہتاب عالم، مولانا محمد شاہد ہاشم قاسمی فتح پور ی ان حضرات کے کے ساتھ علاقے کے ذمہ داران شریک رہے پروگرام کا اختتام حضرت شیخ حافظ محمد صالح صاحب کی دعا پر ہوا واضح رہے کہ یہ ادارہ دلشاد احمد قمر مظاہری نائب صدر جمعیۃ علمائے ہند صوبہ دہلی کی قیادت میں عمل میں آیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close