بین الاقوامیشوبز

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی : دیکھیں تصاویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شادی کر لی۔ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ریحام خان نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ ان سے 13 سال چھوٹے ہیں۔

ان دونوں کے نکاح میں ریحام خان کے بیٹے ساحر رحمان وکیل بنے، جس پر وہ اپنے بیٹے کی مشکور ہیں۔

انہوں نے اپنی طویل پوسٹ میں اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کُھلے دل سے انہیں اور ان کے بچوں کو خاندان کا حصہ بنایا۔

ریحام خان کی تیسری شادی، شوہر کی تصاویر سامنے آگئیں

دونوں نے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں شادی کی ہے اور مستقبل کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ریحام خان نے اپنے نکاح کی تصویر ٹوئٹر پر بھی شیئر کرتے ہوئے مرزا بلال بیگ کو ٹیگ کیا ہے، جس میں انہیں نکاح کے بعد دعا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی شادی کی مختصر تقریب امریکا میں منعقد کی گئی۔

واضح رہے کہ ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔ انہوں نے پہلی شادی 1993 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی ان کے پہلی شادی سے تین بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ریحام خان نے تیسری شادی کرلی ، شادی کی تصاویروائرل - جی ٹی وی نیٹ ورک

ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button