یوپی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اولڈ اسٹو ڈینٹ ڈاکٹر حسن عزیز کی رحلت پر تعزیتی اجلاس!

سہارنپور( احمد رضا)علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اولڈ اسٹو ڈینٹ سہارنپور الومنی ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر حسن عزیز کے اچانک انتقال پر ملا ل پر المنی کے ممبران نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عزیز رحمتہ االلہ علیہ کی خدما ت کو سراہتے ہوئے انکی مغفرت کے لئے دعا ئیں کی!

قابل ذکر ہے کہ المنی کے مختلف پوسٹ پر ڈاکٹر حسن عزیز فائز رہے ہیں المنی کے زمہ دار افراد نے آج ایک مجلس کے دوران انکے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے غم میں برابر کے شریک رہنے کا عزم دہراتے ہوئے المنی کی صدر ڈاکر قدسیہ انجم علیگ سیکرٹری صبوحی افتخار وائس پریذیڈنٹ خلیق احمد خزانچی کامران زبیری پیٹرن ڈاکٹر ایوب حسن ،گلناز زبیری ،آفسرا ،ہانیہ افتخار انس اِقبال ارینا وغیرہ نے ڈاکٹر حسن عزیز صاحب کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انکے لئے دعاؤں کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے بھی اپنی ہمدردی کو دہرایا ہے یہ تعزیتی اجلاس آج عظیم سوشل قائد اور تعلیمی شخصیت پرچم تنظیم کی صدر ڈاکٹر قدسیہ انجم علیگ کے گھر پر منعقد کیا گیا جسمیں کافی تعداد میں علیگ دوست شریک ہوئے

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button