یوپی

علیم اسماعیل کی کتاب ‘افسانچے کا فن’ کو اترپردیش اردو اکادمی کا انعام

یوپی (ہندوستان اردو ٹائمز) 24 جنوری 2023 کو اترپردیش اردو اکادمی نے سال 2019 اور 2021 کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ جس میں محمد علیم اسماعیل کی کتاب ‘افسانچے کا فن’ سال 2021 کے انعامات کی فہرست میں شامل ہے۔

علیم اسماعیل کا شمار نوجوان افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی تین کتابیں، الجھن، رنجش اور افسانچے کا فن زیورِ اشاعت سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ علیم اسماعیل کا تعلق مہاراشٹر کے علاقے ودربھ کے ایک چھوٹے شہر ناندورہ سے ہے۔ انھوں نے افسانوں کے ساتھ ساتھ افسانچے اور تحقیقی و تنقیدی مضامین بھی تحریر کیے ہیں۔ آئے دن ان کی تحریریں موقر ادبی رسائل اور اخبارات میں شائع ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں ناندورہ شہر میں ادبی تنظیم ‘فکشن ایسوسی ایشن’ اس ادبی ادارے کا قیام ان کا گراں قدر کارنامہ ہے۔ پچھلے دنوں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی نے علیم اسماعیل کو اردو زبان و ادب کی خدمات کے لیے سال 2020 کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ علیم اسماعیل کی کتاب ‘افسانچے کا فن’ کو اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے سال 2001 کا انعام دیے جانے کے اعلان پر ادبی دوست احباب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ڈھیروں مبارکباد پیش کی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button