دیوبند

علمہ عمران نے تعلیم کے میدان میں دیوبند کا نام روشن کیا

دیوبند، 6؍ نومبر (رضوان سلمانی) دیوبند میں پہلی مرتبہ اردو مضمون کی طالبہ علمہ عمران نے پی ایچ ڈی کے لئے ہونے والی جے آر ایف یو جی سی نیٹ امتحان کو 72فیصد نمبرات سے پاس کیا ہے۔ یہ امتحان سال میں دو مرتبہ ہوتے ہیں ، اس امتحان میں 6ہزار بچوں نے حصہ لیا تھا اور اس میں او بی سی کٹیگری میں 25بچوں نے جے آر ایف سے پاس کیا ہے۔

اس کے تحت علمہ ہندوستان کی کسی بھی بڑی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتی ہیں،وہاں سے پی ایچ ڈی 5سالہ کورس کے دوران علمہ کو ہر مہینہ اسکالر شپ بھی ملے گی ۔ اب وہ اردو زبان میں کسی بھی مضمون پر پی ایچ ڈی کرسکتی ہیں،

ان کی اس بڑی کامیابی پر ڈاکٹر نواز دیوبندی، مولانا ندیم الواجدی، ڈاکٹر شمیم دیوبندی ، سید وجاہت شاہ، شمیم کرتپوری، خورشید احمد صدیقی، منصر عظیم عثمانی، شاہ فیصل مسعودی، محمد اسعد صدیقی، نجم احمد صدیقی، توصیف احمد قریشی، منزہ پروین ، روبی، شہلا راحت، شائستہ پروین وغیرہ نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button