راجستھان

عشق میں گنوائی جان، 22 سالہ نوجوان کی خودکشی

کوٹہ ؍جے پور ، 14ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) شہر کے کن ہاڑی تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مہلوک کی جیب سے کاغذ کا ایک رقعہ ملا ہے ، جس پر لڑکی کے نام کے سامنے آئی لو یو کی عبارت درج ہے ۔ متوفی کنہاڑی علاقہ میں کرائے کے کمرے میں رہتا تھااور پرائیویٹ ملازمت کرتا تھا۔پیر کو اسے نامعلوم زہر کے استعمال سے بے ہوش ہونے پر رات میں ایم بی ایس ہسپتال لایا گیا۔

ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔مقتول کے دوست سورج نے بتایا کہ کلدیپ کو ایک لڑکی سے محبت تھی۔ لڑکی اس سے ملنے کے لیے کمرے میں آتی تھی۔ کلدیپ کا فون پیر کو بند تھا۔ اس کے والدین نے فون کیا ، اس کا فون بج رہا تھا۔ کلدیپ کی ماں کے کہنے پر اس کے روم پر گیا تو دیکھا کہ وہاں گیٹ کھلا ہوا ہے اور کلدیپ بے ہوش پڑا تھا۔ دوسرے دوست کی مدد سے اسے ایم بی ایس میں لایا،جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا ۔

مہلوک کے دوست نے بتایا کہ کلدیپ گریجویٹ تھا اور ایک نجی کمپنی میں کام کرتا تھا۔متعلقہ تھانہ انچارج نے بتایا کہ نوجوان نے نامعلوم زہر کھا لیاتھا، جس سے اس کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا لیکن کاغذ کا ایک رقعہ ملا ہے ، جس پر موت کی وجہ کے سامنے لڑکی کا نام لکھا ہوا ہے۔ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ، اہل خانہ کی طرف سے شکایت درج کئے جانے پر کارروائی کی جائے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close