عجیب و غریب

وہ ملک جہاں غربت کا یہ عالم ہے کہ مسلمان مرغیوں کی قربانی دینے پر مجبور ہوگئے

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) عید الاضحی پر مسلمان بکرے، دنبے، گائے اور اونٹ وغیرہ قربان کرتے ہیں لیکن یمن کے طویل جنگ سے متاثرہ مفلوک الحال شہری اس سال عید الاضحی پر مرغیوں کی قربانی دینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کا شہر تعیز طویل عرصے سے حوثی باغیوں کے محاصرے میں ہے۔ شہر کے رہائشی فضل الصبی کا کہنا ہے کہ وہ عید الاضحی کے روز ذبح کرنے کے لیے دو مرغیاں خرید کر لایا ہے۔

فضل الصبی 6 بچوں کا باپ ہے اور ایک مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کی روزانہ کی آمدنی محض 2ڈالر (تقریباً 300روپے) ہے۔ فضل کا کہنا ہے کہ اس سال بڑے جانور کی قربانی ہماری استطاعت سے باہر ہو چکی ہے۔ یمن میں شہریوں کی اکثریت کا یہی عالم ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کی صورتحال کو دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا جا چکا ہے، جہاں لوگ فاقوں مر رہے ہیں۔ تعز 2014ءسے شروع ہونے والی جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے اور تبھی سے محاصرے میں ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close