عجیب و غریب

"جس کو میں بڑی بہن سمجھتا رہا 21 سال کی عمر میں مجھے پتہ چلا کہ وہ تو میری ماں ہے” ٹک ٹاکر کا حیران کن انکشاف

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹک ٹاکر سام گرفس نے انکشاف کیا ہے کہ جس کو وہ اپنی بڑی بہن سمجھتا رہا ہے وہ دراصل اس کی ماں ہے۔

سام گرفس نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے زندگی کی "سچائی” بیان کی اور بتایا کہ وہ 21 سال کی عمر جس کو اپنی بڑی بہن سمجھتا رہا وہ دراصل اس کی ماں تھی۔

سام کے مطابق وہ اور اس کی بڑی بہن عام بہن بھائیوں کی طرح شرارتیں کرتے اور لڑتے جھگڑتے بھی تھے۔ انہیں بچپن سے ہی نانی نے ماں بن کر پالا اور کبھی یہ پتہ نہیں لگنے دیا کہ جس کو وہ بہن سمجھتے ہیں وہی دراصل ان کی ماں ہیں۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کی والدہ کم عمری میں ہی حاملہ ہوگئی تھیں اور انہوں نے اسقاطِ حمل نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ گھر والوں نے بھی پوری زندگی یہ سچ شاید اس لیے چھپائے رکھا کہ جب میں بالغ ہوجاؤں گا تو حقیقت سامنے لائی جائے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close