عجیب و غریب

ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے بیک وقت شادی کرلی

حیدر آباد (ہندوستان اردو ٹائمز)  ریاست تلنگانہ میں ایک قبائلی شخص نے ایک ہی منڈپ میں بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کرلی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ارجن نامی نوجوان نے حال ہی میں بی ایڈ کیا ہے اور وہ اب مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہا ہے۔ ارجن کو اپنی رشتہ دار دو لڑکیوں اوشا رانی اور سریکھا سے محبت ہوگئی۔ وہ گزشتہ سال سے دونوں لڑکیوں کے ساتھ تعلق میں تھا۔

کچھ روز پہلے ارجن کے گھر والوں نے اس کی شادی کی بات کی تو اس نے دونوں لڑکیوں سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ گھر والوں سے گرین سگنل ملنے کے بعد اس نے دونوں لڑکیوں کے والدین کو بھی منالیا اور 14 جون کو ایک ہی منڈپ میں دونوں سے شادی کرلی۔

گاؤں کے ایک بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں دو شادیاں عام بات ہے لیکن ان کے گاؤں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close