عجیب و غریب

غازی آباد: شرپسند عناصر نے عمر رسیدہ شخص کی داڑھی کاٹی پھر ویڈیو بناکر وائرل کردیا

غازی آباد: 14جون (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی تھانہ علاقے کے بہٹا حاجی پور کالونی میں شرپسند عناصر نے ایک عمر رسیدہ شخص کا اغوا کر نے کے بعد ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور ان کی داڑھی کاٹنے کے ساتھ مبینہ طور سے ان سے جئے شری رام و وندے ماترم کے نعرے لگوائے۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگیا۔

وائرل ویڈیو گذشتہ 5جون کو بتایا جاتا ہے پولیس نے اس معاملے میں کلیدی ملزم پرویش گجر کو گرفتا رکرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمین کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس حراست میں موجود پرویش گجر نے ابھی تک اس ضمن میں اپنا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔مصدقہ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق یہ معاملہ گذشتہ 5جون کا ہے جب کچھ شرپسند عناصر نے ایک عمر رسیدہ شخص عبد الصمد کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ عبادت کے لئے مسجد جارہے تھے۔ملزمین عبد الصمد کو بذریعہ آٹو سے کسی نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں پر انہوں نے مبینہ طور سے جئے شری رام ،وندے ماترم کے ان کے زبردستی نعرے لگوائے اور ڈنڈے سے ان کی پٹائی کی۔
وائرل ویڈیو میں فل آستین کا ٹی شرٹ اور پینٹ زیب تن کئے ہوئے حملہ آور عبد الصمد کو زبردستی اس کی داڑھی کاٹنے کی دھمکی دیتے ہوئے نظر آرہا ہے جبکہ عبدالصمد اس کے سامنے گڑگڑارہے ہیں۔ویڈیو دو دیگر افراد بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ جوکہ عبد الصمد پر حملہ کرررہے ہیں۔

عبدالصمد کے مطابق’ میں اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ ایک آٹو نے مجھے لفٹ دیا میرے اس میں سوار ہوجانے کے بعد آٹو میں مزید دو افراد سوار ہوگئے۔اس کے بعد وہ مجھے ایک کمرے میں لے جا کر بند کر دیا اور میرے ساتھ مارپیٹ کی۔انہوں نے مجھے جئے شری رام، وندے ماترم کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔انہوں نے میرا موبائل چھین لیا اور چاقو سے میری داڑھی کاٹ دی’۔
عبد الصمد نے دعوی کیا کہ ‘ان پر حملہ آور شرپسند عناصر نے انہیں ایک ویڈیو دکھائی جس میں وہ کسی دوسرے مسلم پر مبینہ طور سے حملہ آور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پر حملہ آور شرپسند عناصر نےدعوی کیا کہ اس سے پہلے وہ کئی مسلموں کا قتل کرچکے ہیں۔

پولیس نے اس پورے معاملے میں پرویش گجر کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرویش اس پورے معاملے کا کلیدی ملزم ہے۔ پولیس دیگر ملزمین کو سرگرمی سےتلاش کررہی ہے۔لونی کے سینئر پولیس افسر اتل کمار سونکر نے بتایا کہ ‘وائرل ویڈیو کے ضمن میں متاثرہ کی تحریر پر پہلے ہی لونی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔کلیدی ملزم اس قید جیل میں ہے۔دیگر ملزمین کی گرفتار کے لئے آگے کی کاروائی کی جائے گی’۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close