عجیب و غریب

عجیب و غریب: نوکری کے بدلے جنسی تعلق، کمپنی کے ایچ آر منیجر کے شرمناک مطالبات کے سکرین شاٹ لڑکی نے انٹرنیٹ پر شیئرکردیئے

لاہور(ہندوستان اردو ٹائمز) ہر شعبے میں کچھ بھیڑئیے بیٹھے ہیں جو روزگار کے لیے گھر سے نکلنے والی خواتین کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔ایسے ہی ایک ہوس زادے کو گزشتہ روز ایک خاتون نے ایسا بے نقاب کیا ہے کہ وہ عاقبت نااندیش کسی کو منہ دکھانے لائق نہیں رہا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس جرات مند لڑکی کا نام نمرہ ہارون ہے جس نے Chapalنامی کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست دی تھی جہاں کمپنی کے ایچ آر منیجر محمد یاسر نے اسے نوکری کے بدلے ناجائز تعلق قائم کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

لڑکی نے انٹرویو کا نتیجہ جاننے کے لیے ملزم کے ساتھ واٹس ایپ پر رابطہ کیا جہاں ملزم بات کو گھما پھرا کر اپنی ہوس کی طرف لے گیا اور لڑکی کے ساتھ زنا کاری پر بات شروع کر دی اور نوکری کے بدلے جنسی تعلق کا مطالبہ کرنے لگا، مگر اس نمرہ نے یہ کہہ کر بات ختم کر دی کہ”مجھے تمہاری نوکری نہیں چاہیے اور میں تمہارا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لانے جا رہی ہوں۔“

اس دھمکی پر ملزم معذرت کرنے لگتا ہے تاہم نمرہ اس کی چیٹنگ کے سکرین شاٹس ویب سائٹ ’LinkedIn‘ پر پوسٹ کر دیتی ہے۔ نمرہ کے اس اقدام پر کمپنی کی طرف سے اس سے رابطہ کرکے بتایا جاتا ہے کہ ”ہم نے یاسر حسین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ آپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو مواد پوسٹ کیا ہے، برائے مہربانی اسے ہٹا دیں کیونکہ اس سے ہماری کمپنی کا نام خراب ہو رہا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق نمرہ نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close