عجیب و غریب

جھارکھنڈ کے ڈیم پر مبینہ ’خلائی مخلوق‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی : دیکھیں عجیب و غریب ویڈیو

جھارکھنڈ (ہندوستان اردو ٹائمز) ریاست جھارکھنڈ کے ڈیم پر مبینہ ’خلائی مخلوق‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔سوشل میڈیا پر 30 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں ایک چلتی ہوئی چیز مبینہ طور پر خلائی مخلوق کی طرح نظر آرہی ہے۔یہ ویڈیو جھار کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ کے ایک پل کے قریب بنائی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی مخلوق کی طرح کوئی چلتے ہوئے جارہا ہے اور موٹر سائیکل سوار افراد لائٹ مار رہے ہیں۔ویڈیو بنانے والے بھی اس چیز کو خلائی مخلوق اور چڑیل قرار دیتے ہیں تاہم یہ کون سی مخلوق ہے یہ گتھی اب تک نہیں سلجھ سکی ہے۔

دوسری جانب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر طنز و مزاح بھی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اسے بھوت اور بعض خلائی مخلوق قرار دے رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close