عجیب و غریب

عجیب و غریب : شوہر کے بڑے بھائی نے بیٹی کے سامنے ہی بھابھی کے ساتھ کر ڈالا ایسا شرمناک اور خوفناک کام، اڑگئے سب کے ہوش

کانپو: اترپردیش کے کانپور دیہی علاقے میں ایک خاتون (Woman Murder) کی اس کے گھر کے قریب خون سے لتھ پتھ ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔گاؤں والوں نے فوری طور پر نمبر 112 (Dial 112) پر پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی جس کے بعد کوتوالی پولیس کے ساتھ اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے۔ فارنسک ٹیم کو بھی تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا تھا۔ واقعہ رسول آباد کوتوالی کے علاقے میں دسہرہ سوجان پور گاؤں کے پڑیا پور گاؤں کا ہے۔

معلومات کے مطابق سیما کا قتل اس کے شوہر کے بڑے بھائی یعنی جیٹھ نے کیا ہے۔ سیما کے شوہر سنجے کا ایک سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔ گھریلو تنازعہ کے سبب سنجے نے خود کو پھانسی دے کر اپنی جان دے دی تھی۔اس کے بعد سیما اپنے دو بچوں ، ایک چھ سالہ بیٹے اور ایک تین سالہ بیٹی چھوی کے ساتھ اپنے سسرال والے گھر میں رہتی تھی۔ منگل کی شام ، بیٹی کی چھوی کے سامنے سیما کے جیٹھ سبھاش نے تیز دھار ہتھیار سے اس کا قتل کردیا۔

اس واقعے کی چشم دید تین سالہ معصوم چھوی نے جانچ کرنے آئے افسر کو بتایا کہ بڑے پاپا نے اس کی ماں کو مار دیا ہے اور بابا بھی اس میں شامل ہیں۔پولیس نے مہلوک خاتون کی تین سالہ بیٹی کے بیان پر ملزم باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔افسر پرشورم سنگھ نے بتایا کہ منگل کی رات نو بجے کے قریب یہ اطلاع ملی تھی کہ گاؤں میں ایک عورت کو قتل کردیا گیا ہے اور اس کی لاش پھینک دی گئی ہے۔

اس معاملے میں فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سیما کا قتل اس کے جیٹھ اور سسر نے مل کر کیا ہے۔ اس کے بعد دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

(نیوز۱۸ اردو کے شکریہ کے ساتھ)

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close