عجیب و غریب

خاتون کا دعوی ، 50 مرتبہ ایلین کرچکے ہیں اغوا ، تنہائی میں لے جا کر کرتے ہیں یہ کام

ایلین دنیا میں ہوتے ہیں یا نہیں ، اس کو لے کر طویل عرصہ سے بحث چلتی آرہی ہے ۔ کئی مرتبہ لوگوں نے ایلین یو ایف او دیکھنے کا دعوی کیا ہے ، لیکن ابھی تک اس کا کوئی ثبوت نہیں مل پایا ہے ۔ اگر کوئی ثبوت ہاتھ لگتا بھی ہے تو اس کو ایڈیٹڈ یا جھوٹا بتادیا جاتا ہے ۔ اب برطانیہ کے Bradford میں رہنے والی 50 سال کی Paula Smith نے دعوی کیا ہے کہ اس کو اب تک پچاس سے زیادہ مرتبہ ایلین اغوا کرچکے ہیں ۔ پالا کے کہنا ہے کہ ایلین اس کو یو ایف او میں لے جاتے ہیں اور دوسری دنیا کی سیر کرواتے ہیں ۔

پالا کا کہنا ہے کہ ایلینس اس کا اغوا اس وقت سے کرنے لگے تھے جب وہ بچی تھی ۔ اس کے بعد سے اب تک ایسا 50 سے زیادہ مرتبہ ہوچکا ہے ۔ پالا کے پاس اس کے ثبوت بھی ہیں ۔ اس نے اپنے جسم میں کئی نشان دکھائے ۔ اس کا کہنا ہے کہ جب بھی ایلین اس کا کڈنیپ کرتے ہیں تب وہ اس کے جسم پر خاص نشان بنا دیتے ہیں ۔ یہ انوکھا نشان ہوتا ہے ، جس کا ایلینس کی دنیا میں خاص مطلب ہوتا ہے ۔

پالا کے مطابق ایلینس اس کو اب تک 52 مرتبہ اغوا کرچکے ہیں ۔ ایلین لے جانے سے پہلے کوئی وارننگ نہیں دیتے ہیں ۔ اس کے گھر والے کہتے ہیں کہ اچانک پالا گھر سے چار سے پانچ گھنٹے کیلئے غائب ہوجاتی ہیں اور اس کے بعد اچانک ہی آجاتی ہیں ۔ پالا کے مطابق اس دوران وہ یو ایف او میں ایلینس کے ساتھ رہتی ہیں ، جو اس کو طرح طرح کی تکنیک دکھاتے ہیں ۔ یہ تکنیک ابھی زمین پر موجود نہیں ہے ۔

پالا کا کہنا ہے کہ اغوا کرنے کے بعد اس کو عجیب سی دوا دی جاتی ہے ۔ اس سے وہ بھاگنا چاہتی ہیں ، لیکن بھاگ نہیں پاتی ہیں ۔ پالا کو کافی کمزوری ہوجاتی ہے ۔ ایلین اس کو سمندر اور آسمان کو رنگ بدلتے ہوئے دکھاتے ہیں ۔ پالا نے ایک پینٹنگ بھی بنائی ہے ، جس میں اس نے دکھایا ہے کہ اصل میں جو ایلین اس کو لے جاتے ہیں وہ کیسے نظر آتے ہیں ؟ ۔

 

پالا نے اپنا تجربہ لوگوں کے ساتھ جب شیئر کیا تو کئی لوگوں نے ان کو پاگل بتایا ، لیکن پالا کو کئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ اس نے کہا کہ ایسے کئی دیگر لوگ بھی ہیں ، جو ایلینس سے مل چکے ہوں گے ۔ انہیں بھی سامنے آنا چاہئے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close