عجیب و غریب

دل دہلادینے والا واقعہ : سرپھرے عاشق نے لڑکی پر حملہ کرنے کے بعد کاٹ لیا اپنا گلا

حیدرآباد : 9 ، مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) محبت میں ناکامی کے بعد ایک سرپھرے عاشق نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی۔یہ دل دہلانے والا واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے میڈپلی منڈل کے منے گوڑم سے تعلق رکھنے والا راج کمار گذشتہ چند دنوں سے ایک لڑکی کو محبت کے نام پر پیچھے پڑ رہا تھا لیکن لڑکی نے اس کی محبت کو نظر انداز کردیا۔جس پر راج کمار نے آج لڑکی کے گاوں ضابطہ پور پہنچ کر لڑکی پر چاقو سے حملہ کردیا اور اسی چاقو سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔دونوں کو شدید زخمی حالت میں مقامی افراد نے ہاسپٹل منتقل کیا۔

واضح رہے کہ علاج کے دوران عاشق کی سرکاری اسپتال کریم نگر میں موت ہوگئی ہے ۔ جبکہ معمولی زخمی لڑکی اسپتال میں ہنوز زیرعلاج ہے۔

(اردو لیکس کے شکریہ کے ساتھ)

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close