عجیب و غریب

باپ کی موت پر دلبرداشتہ بیٹی نے جلتی چتا پر چھلانگ لگادی

جئے پور: یہ افسوسناک واقعہ راجستھان میں پیش آیا جہاں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے دمودرداس کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں کہ اس کی 34 سالہ بیٹی نے جلتی چتا پر چھلانگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق وہاں موجود اہلکاروں نے لڑکی کو فوری طور پر آگ سے نکالا تاہم اس دوران وہ بری طرح جھلس چکی تھی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ لڑکی کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close