عجیب و غریب

امریکی خاتون کا سنسنی خیز انکشاف ” 10 سال قبل پاکستان میں میرا ریپ کیا گیا "

اسلام آباد (ہندوستان اردو ٹائمز) پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا رچی ایک بار پھر اپنے ریپ کے الزامات کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آگئیں۔

سنتھیا رچی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ” 10 سال قبل پاکستان میں ان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے جنسی زیادتی کی۔ آج 10 سال بعد پیپلز پارٹی میرے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، میری سفری دستاویزات روک لی گئی ہیں اور مجھے یرغمال بنالیا گیا ہے۔”

سنتھیا رچی نے کہا کہ یہ ان کی آخری ٹویٹ ہے، وہ بہت جلد سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو کریں گی۔

خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close