عجیب و غریب

شوہر نے اپنی بیوی کی اس کے محبوب سے شادی کروادی

بہار ، یکم مئی 2021 (ہندوستان اردو ٹائمز) ایک شخص نے اپنے عمل سے پوری دنیا کو حیران کردیا جب اس نے شادی کے سات برس بعد اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروادی جو عمر میں اس سے چھوٹا ہے، جھگڑوں کے باوجود سپنا نے محبوب کو چھوڑنے سے انکار کردیا اور وہ اپنے محبوب سے قریب تر ہوتی گئی۔ یہاں تک کہ ایک مقام پر اُتم منڈل خود آگے بڑھا اور اپنی بیوی کی مدد کرتے ہوئے اس کی شادی اس کے محبوب سے کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بِہار کے شہر بھاگلپور سے تعلق رکھنے والے اُتم منڈل کی شادی سات برس قبل سپنا کماری سے ہوئی۔ 2014ء سے وہ ہنسی خوشی رہ رہے تھے اور ان کے دوبچے بھی ہوئے۔ اس کے بعد ایک مقام پر سپنا اپنے شوہر کے رشتے دار کو دل دے بیٹھی جو عمر میں اس سے چھوٹا تھا۔اس کے بعد دونوں میں روابط بڑھے جس کی خبر اتم کو ہوگئی اور دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ہونے لگے۔

اُتم نے میڈیا کو بتایا کہ ’پہلے میں غصے اور اداسی کی کیفیت میں رہا، پھر میں نے سوچا کہ اگر میں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا تو ہم تینوں کی زندگی تباہ ہوجائے گی، صرف یہی واحد حل تھا جس کے تحت ہم تینوں مسرور رہ سکتے تھے۔اس دوران سپنا کے گھروالوں اور سسرالیوں نے بھی اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کرتے ہوئے اتم کے پاس ہی رہے لیکن تمام کوششیں بے سود ہوگئیں۔ آخر میں اتم نے کہا کہ وہ خود اپنی بیوی کی اس کے محبوب کی شادی میں شرکت کرے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close