عجیب و غریب

ہندوستان : ادا کارہ اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار

ممبئی، 27 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز ) بھارتی اداکارہ شنایا کٹوے کو بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درد ناک واقعہ : لاش سات گھنٹوں تک گھر میں پڑی رہی مگر کندھا دینے کوئی نہیں آیا، پھر بیٹیاں باپ کا جنازہ اٹھانے پر مجبور ہوگئیں

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر ہبلی کی پولیس نے اداکارہ شنایا کو بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کے دوران اداکارہ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ گرفتار افراد میں ایک اداکارہ کا مبینہ بوائے فرینڈ بھی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول نے بہن کو لڑکے سے دوستی پر منع کیا تھا جس پر ادکارہ کے بوائے فرینڈ نے دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا جبکہ اداکارہ پر بھائی کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ اداکارہ کے بھائی کو گزشتہ دنوں قتل کیا گیا تھا جس کی لاش کئی ٹکڑوں میں ملی تھی جبکہ سر جنگل اور باقی دھڑ الگ جگہ سے ملا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close