اہم خبریں

لڑکی کے ساتھ بھاگنے پر پنچایت نے نابالغ لڑکے کوسنائی غیر انسانی سزا

گیا ،14اپریل ( ہندوستان اردو ٹائمز ) بہار کے ضلع گیامیں انسانیت کو شرما دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک نابالغ بچے کو زبردستی دوسرے آدمی کی تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ اس نابالغ لڑکے قصور یہ تھا کہ اس نے اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔جب یہ معاملہ گیا ایس ایس پی آدتیہ کمار کی نوٹس میں آیا، تو ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایڈیشنل ایس پی کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا۔ وزیر گنج پولیس اسٹیشن میں اس سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اب تک بالترتیب ۷ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔دیہی ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکے نے ایک لڑکی کے ساتھ گاؤں سے بھاگ گیا تھا،ایک ہفتہ کے بعد واپس آنے پر دونوں خاندانوں کے درمیان مذکورہ سابق مکھیاکے یہاںپنچایت بلائی گئی۔اور اس جرم کی سزا میں نابالغ لڑکے کو تھوک چاٹنے کی سزا سنائی گئی، اورآئندہ ایسا کام نہ کرنے کا عہد بھی لیا گیا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close