عجیب و غریب

ہندوستان میں تین ہاتھوں والی دھڑ جڑی بچیوں کی پیدائش : دیکھیں تصاویر اور ویڈیو

14 اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز)  ریاست اڑیسہ کے ضلع کیندرا پارا میں دھڑ جڑی بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے چار کے بجائے تین ہاتھ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ کی 32 سالہ رہائشی امبیکا پریدا کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی، جن کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق زچہ کی حالت خراب ہونے کے باعث بچوں کی پیدائش آپریشن سے ہی ممکن ہوئی۔

بچیوں کے والد پیشے کے اعتبار سے کسان ہیں، انہوں نے بتایا کہ بچیوں کے دو سر، ایک دھڑ، تین ہاتھ ہیں، وہ غربت کی وجہ سے بچیوں کی زندگی نہیں بچا سکتے کیونکہ ڈاکٹر نے آپریشن کے لیے بہت زیادہ خرچہ بتایا ہے۔ انہوں نے بچیوں کی زندگی بچانے کے لیے مدد کی اپیل بھی کی۔

والد نے بتایا کہ بچیوں کی پیدائش ایک روز قبل پیر کو نجی اسپتال میں ہوئی، جن کے ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اُن کا اندرونی نظام بھی ایک اور ان دونوں کے سر کے درمیان ایک ہاتھ بھی ہے۔

ڈاکٹر دیباشش ساہو کا کہنا تھا کہ ’دس لاکھ میں سے چند ایک ہی ایسے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، جن کا بچنا بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے جبکہ وہ عام زندگی بھی نہیں گزار پاتے‘۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close