عجیب و غریب

خاتون بینک مینیجر نے بینک میں ہی کرلی خودکشی

نئی دہلی (ذرائع) کیرالا کے کنور ضلع میں ایک خاتون بینک مینیجر نے بینک میں ہی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ کنور کے توکیلنگڈی میں واقع کینارا بینک میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق توکیلنگڈی کینارا بینک برانچ منیجر ، کے سپنا (38) کی نعش صبح 9 بجے بینک کے دفتر میں لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ ایک اور خاتون بینک ملازم صبح 9 بجے کام کے لئے بینک پہنچی اور اس نے دیکھا کہ منیجر سپنا اپنے چیمبر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔خاتون نے ساتھی ملازمین کو اس کی اطلاع دی۔

بتادیں کہ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ ساتھی ملازمین نے مقامی لوگوں کے تعاون سے اسے نیچے اتارا اور فوری ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا اور منیجر کی ڈائری کی تلاشی لی جس میں سپنا نے لکھا کہ کام کے زیادہ دباو کی وجہ سے اس نے انتہائی اقدام کیا ہے سپنا کو دو بچے ہیں

آج کے آئی پی ایل میچ کا  لائیو اسکور دیکھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close