عجیب و غریب

عجیب و غریب : گجرات میں بکری نے انسان نما بچے کو جنم دیا

احمد آباد 10 اپریل (ذرائع) گجرات میں ایک بکری نے عجیب بچہ کو جنم دیا۔ جس کا چہرہ انسانی چہرے سے مشابہت رکھتا ہے۔ انسان نما بکری کے بچہ کی پیدائش پر مقامی لوگوں نے پوجا کی ۔ یہ واقعہ گجرات کے سونا گڑھ ضلع کے سیلٹی پڈا گاؤں میں پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گاوں کے واسوا نامی کسان بکرے پالتا ہے ۔ حال ہی میں اس کی ایک بکری نے اس عجیب بچہ کو جنم دیا۔ بکری کا چہرہ انسانی چہرے کی طرح لگتا تھا ۔ اگرچہ کہ پیر اور کان بکری کی شکل سے ملتے جلتے تھے ۔ پیدائش کے دس منٹ کے اندر ہی بکری کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اسے دفن کردیا گیا۔ مقامی لوگوں نے اس کی تصاویر لیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close