عجیب و غریب

فیس بک کے 53 کروڑ 30 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ، کہیں اس میں آپ کا ڈیٹا بھی شامل تو نہیں؟ حیران کن

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیکرز نے کچھ عرصہ قبل فیس بک کو ہیک کرکے اس کے 53کروڑ 30لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا تھا جو اب انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیا گیا ہے او رکوئی بھی مفت میں اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کو آخر دلہن مل ہی گئی ، شادی کے لئے پولیس اسٹیشن جاکر مانگی تھی مدد

 

آپ کو یہ سن کر خوشگوار حیرت ہو گی کہ خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نجی ڈیٹا بھی اس میں شامل ہے۔ اس ڈیٹا میں مارک زکربرگ کا فون نمبر، ازدواجی حیثیت، لوکیشن، تاریخ پیدائش، فیس بک یوزر آئی ڈی اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف مارک زکربرگ ہی نہیں بلکہ فیس بک کے دیگر دو بانیان کا ڈیٹا بھی اس فائل کا حصہ ہے۔ فیس بک کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے جو ڈیٹا انٹرنیٹ پر ڈالا گیا ہے وہ اگست 2019ءمیں فیس بک پر ہونے والے ہیکنگ حملے میں چوری کیا گیا تھا۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بڑی شخصیات کے فون نمبر چیک کیے ہیں اور ڈیٹا میں شامل نمبر واقعی اصلی ہیں۔

 

ہندوستان اردو ٹائمز کی ہر خبر سے  باخبر رہنے کے لیئے کلک کریں اور واٹس ایپ گروپ سے جڑیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close