عجیب و غریب

باپ سے شادی کیلئے لڑکی نے اپنی بہن کیساتھ مل کر بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتاردیا، اس کے بعد جو ہوا انسانیت سرمشار ہوجائے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں اپنے سگے باپ سے شادی کرنے کے لیے لڑکی نے باپ اور بہن کے ساتھ مل کر اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: مختار انصاری آج یوپی لائے جائیں گے ، بذریعہ سڑک لانے کی تیاریاں

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس 31سالہ لڑکی کا نام امینڈا مک کلر ہے جس نے 11مارچ 2019ءکو اپنے 56سالہ باپ لیری مک کلر کے ساتھ شادی کی۔ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور شادی کی باقی رات اپنے بوائے فرینڈ کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کرنے اور گھر کے صحن میں دفن کرنے میں گزاری۔

قتل کی اس واردات میں امینڈاکی 33سالہ بہن اینا میری چوہدری نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے امینڈا کے38سالہ مک گوئر نامی بوائے فرینڈ کو نشہ آور دوا دے کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گلہ گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ امینڈا کا باپ نہ صرف اپنی بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا بلکہ مک گوئر کا گھر بھی فروخت کرنا چاہتا تھاجس کے لیے انہوں نے قتل کی یہ گھناﺅنی واردات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی ستم خیزی، بہار میں اسکول کالج بند ، پہلے سے طے شدہ امتحانات ہوں گے،ڈی ایم اور ڈی ای او کو ہدایات جاری

مک گوئر کے قتل کے جرم میں لیری کو عمر قید اور امینڈا کو 40 سال قید کی سزا پہلے ہی سنائی جا چکی ہے اور گزشتہ پیشی پر اس واردات میں ان کا ساتھ دینے والی اینا میری کو بھی 40سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

ہماری خبریں اپنے واٹس ایپ پر پانے کے لیئے اس لنک پر کلک کریں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close