عجیب و غریب

قدرت کا کرشمہ : دریا کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا، شہری دیکھ کر حیران رہ گئے

امریکی ریاست شکاگو میں واقع دریا کے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا، جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شکاگو کے رہائشی جب صبح اٹھے تو انہوں نے دریا میں گہرے سبز (ہرے) کا پانی دیکھا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

ویسے تو شکاگو دریا کے پانی کا رنگ ہر سال 17 مارچ کو تبدیل ہوتا ہے مگر اس بار 14 مارچ کو ہی یہ منظر دیکھنے کو ملا۔

شہریوں نے سبز پانی والے دریا کی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئرکیں ، جس میں واضح طور پر پانی کو گہرے سبز رنگ کا دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی دن ’ایس ٹی پیٹرک ڈے‘ کی مناسبت سے ہر سال دریا میں گہرا سبز رنگ چھوڑا جاتا ہے، جس کے بعد پانی تبدیل ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شکاگو میں یہ ثقافتی رسم 1962 سے منائی جارہی ہے۔

رواں سال شکاگو کے میئر نے شہریوں کو سرپرائز دینے کے لیے چودہ مارچ کو ہی دریا میں سبز رنگ کا پانی چھوڑا ، جس کے بعد سارا کا سارا دریا ہرے رنگ کا نظر آنے لگا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close