عجیب و غریب

عجیب و غریب : عاشق کو عشق مہنگا ثابت ہوا، برہنہ پٹائی ، پورے گاؤں گھمایا

رتلام ؍بھوپال، 15مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) رتلام کے لودنامی گاؤں میں ایک عاشق کو اپنی معشوقہ سے ملاقات کے لئے اس کے گاؤں جانا مہنگا پڑا۔ پہلے دیہاتیوں نے اسے پکڑا اور اس کی پٹائی کی ، پھر 6-7 افراد نے اس کے کپڑے اتارکر برہنہ کردیا۔ اس کے بعد اسے ڈنڈوں اور بیلٹوں سے پیٹا اور پورے گاؤں میںبرہنہ ہی گھمایا۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی ، اب یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ضلع رتلام کے بڑا ودا تھانہ کی پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بڑ ودا پولیس نے بتایا کہ یہ وائرل ویڈیو 2 سے 3 دن پرانا ہے، اس میں کچھ لوگ ایک نوجوان کو بے دردی سے پیٹتے دیکھے جاتے ہیں، تاہم مار پیٹ کے اس معاملے میں اب تک اس نوجوان کی طرف سے تھانے میں کوئی شکایت درج نہیں کی ہے۔ دیہاتیوں کے مطابق اسے گاؤں کی لڑکی سے عشق فرمانے کی وجہ سے پیٹا گیا، یہ نوجوان کپڑے بیچتا ہے۔

اس دوران وہ گاؤں میں اپنی گرل فرینڈ سے ملنے آگیا، لیکن دیہاتیوں نے اسے پکڑ کر اس کی زبردست پٹائی کرڈالی،تاہم اس معاملے میں بڑوادا پولیس اسٹیشن نے لاد گاؤں کی وائرل ویڈیو کی تصدیق کی ہے، تاہم شکایت کنندہ کی طرف سے شکایت نہ کرنے کی وجہ سے کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close