وہ علاقہ جس کی مٹی واقعی سونا اُگلنے لگی، دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی : دیکھیں دیڈیو

کنشاسا(ذرائع) وسطی افریقہ کے ملک کانگومیں سونے کے ایک پہاڑ کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یمنی صحافی احمد الگوہبرے نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بیلچوں سے ایک پہاڑ پر کھدائی میں مصروف ہوتے ہیں اور بوریوں میں مٹی بھر کر لیجا رہے ہوتے ہیں۔ یہ پہاڑ کانگو کے جنوبی صوبے کیوو میں واقع ہے۔
A video from the Republic of the Congo documents the biggest surprise for some villagers in this country, as an entire mountain filled with gold was discovered!
They dig the soil inside the gold deposits and take them to their homes in order to wash the dirt& extract the gold. pic.twitter.com/i4UMq94cEh— Ahmad Algohbary (@AhmadAlgohbary) March 2, 2021
رپورٹ کے مطابق اس پہاڑ کا نام لوحیحی ہے۔ احمد الگوہبرے نے بتایا ہے کہ یہ لوگ مٹی اکٹھی کرکے گھر لیجا رہے ہیں تاکہ وہاں اسے پانی میں ڈال کر مٹی سے سونا نکال سکیں۔کانگو کے اس علاقے میں موجود پہاڑ قدرتی وسائل سے مالامال ہیں جس کی وجہ سے حکام نے بغیر اجازت کان کنی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اس کے باوجود لوگ اس پہاڑ پر جا رہے ہیں اور کھدائی کر رہے ہیں۔