عجیب و غریب

عین شادی کے وقت لڑکے کی شکل دیکھ کر دلہن فرار

 ریاست بہار میں شادی کے عین وقت  لڑکے کی شکل دیکھنے کے بعد دلہن نے شادی سے صاف انکار کیا اور تقریب سے اٹھ کر چلی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو شادی سے قبل لڑکے کی تصویر واٹس ایپ پر دکھائی گئی تھی۔رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل جب لڑکی کو دلہا کی شکل دکھائی تو وہ حیران رہ گئی کیونکہ واٹس ایپ تصویر کسی اور کی تھی۔

دلہا کو دیکھنے کے بعد لڑکی نے شور کیا اور اہل خانہ کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔ دلہن کے شور شرابے کے بعد دونوں فریقین میں جھگڑا شروع ہوا، جس کے بعد لڑکی کی بہن اُسے منڈپ سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔دلہن کو لے جانے کے بعد معاملہ مزید گھمبیر ہوا اور اُسی لمحے لڑکی نے شادی کرنے سے صاف انکار کیا جس کے بعد باراتیوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق بیتیا کے علاقے نوتن میں واقع شنکہیا سے تعلق رکھنے والے وریندر چوہدری نے بتایا کہ ’میری بیٹی کو لڑکا پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے وہ تقریب سے اٹھ کر روانہ ہوئی اور شادی کرنے سے صاف انکار کردیا‘۔دوسری جانب دلہا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کو بھگانے میں اُس کی بہن کا ہاتھ ہے، وہ شادی کے لیے تیار تھی مگر بہن نے اُسے ورغلا کر فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا۔

تقریب سے دلہن کے فرار ہوجانے کے بعد دونوں فریقین میں کئی گھنٹوں تک جھگڑا ہوتا رہا، جس کے بعد علاقہ معززین نے فریقین کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا کرایا اور باراتیوں کو خالی ہاتھ واپس بھیجا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close