عجیب و غریب

شادی کی تقریب میں ناچتے دولہا دلہن کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ، مگر اصل ماجرا ویڈیو دیکھ کر ہی سمجھ میں آئے گا

نئی دہلی(ہندوستان اردو ٹائمز) دولہا دلہن کی رقص کرتے ہوئے پھیرے لینے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو کلپ برلا پرسیژن ٹیکنالوجیز کے چیئرمین اور ایم ڈی ویدنت برلا کی طرف سے اپنے ٹوئٹر کااﺅنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون گلوکار معروف گیت’آج میرے یار کی شادی ہے‘ لائیو گا رہی ہوتی ہے اور دولہا دلہن اس کی دھن پر رقص کرتے ہوئے آگ کے گرد پھیرے لے رہے ہوتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین دولہا دلہن کی اس حرکت کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں اور اس پر غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ خود ویدنت برلا نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ شادی ہے یا ہماری روایات کی قربانی، یہ مت بھولیے کہ اگر آپ کی دنیا میں کوئی وقعت ہے تو وہ آپ کی ثقافت اور اقدار کی وجہ سے ہے۔“ابھیشک کمار مشرا نامی صارف نے لکھا ہے کہ ”نئی نسل یہ حرکتیں کر رہی ہے۔ ان کے نزدیک روایات کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ کتنی گھناﺅنی حرکت کی ہے انہوں نے اور ان کے بڑے بھی پاس کھڑے تالیاں بجا رہے ہیں۔“

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close