عجیب و غریب

عجیب و غریب : ضمانت پر رہاریپ کا ملزم متاثرہ لڑکی کوزندہ جلایا

نئی دہلی،05؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں عصمت دری کاملزم جو ضمانت پر رہاہوا تھا انہوں نے متاثرہ لڑکی کے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے جلادیا ۔ متاثرہ لڑکی تقریبا 90 فیصد جھلس چکی ہے اور اسے تشویشناک حالت میں بیکانیر کے سرکاری اسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے۔ دراصل متاثرہ لڑکی نے دو سال قبل ملزم پردیپ بشنوئی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا تھا۔ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور ملزم ضمانت پر ہے۔ متاثرہ لڑکی بیوٹی پارلر چلاتی ہے اور وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیارکرکے گزشتہ دنوں سے اپنی نانی کے ساتھ رہ رہی ہے۔ پولیس نے نانی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔متاثرہ لڑکی کے نانی کے گھر کے قریب سی سی ٹی وی کیمرا لگا ہوا ہے ، جس میں ایک نوجوان موٹرسائیکل پر آتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور ایک نوجوان بیوٹی پارلر کے باہر سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر سے بھاگتا ہوا نظر آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی نانی نے مقدمہ درج کیا ہے کہ ملزم نے گھر کی دیوار کودکر گھر میں داخل ہوا اور پھر فرار ہونے کے لئے مین گیٹ کھول لیا ۔ملزم نے گھرکے باقی کمرے کو رسی سے باندھ دیا اور پھر متاثرہ لڑکی کو آواز لگا کر باہر بلایا ، جب وہ باہر نکلی تو اس نے مٹی کا تیل ڈال دیا اور اسے آگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے وہ جل گئی ۔ اس دوران ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close