عجیب و غریب

ریسرچ اسکالر کے دوست نے ہی کیا اس کا قتل ، جب راز فاش ہوا تو سب حیران رہ گئے

پونے،02؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے شہر پونے میں نیشنل کیمیکل لیبارٹری میں ریسرچ اسکالر کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیاگیا ہے۔ ملزم پیشے سے ایک انٹیریئرڈیزائنر ہے۔ اسکالر کی لاش 27 فروری کو ملی تھی۔ اس کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم نے خود کشی کی بھی کوشش کی ہے۔ اسے پولیس نے اسپتال سے گرفتار کیا ہے۔ڈی سی پی (زون 4) پنکج دیشمکھ نے میڈیا کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ کچھ دن قبل ہی ملزم اور متوفی کی ملاقات ڈیٹنگ سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی۔ تب معلوم ہوا کہ وہ شادی کی تیاری میں ہے ، لہٰذا ملزم نے اسکالرکو قتل کردیا اوروہ فرار ہوگیا۔جب پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم اسکالرسے کا فون پر رابطہ میں تھا اور اس نے خود کشی کی کوشش کی ہے تو پولیس نے تفتیش کی۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ اسی نے اسکالرکو قتل کیا ہے۔ پولیس نے اسے اسپتال سے ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس اب بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پورے واقعات کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔27 فروری کو صبح سیر کے لئے جانے والے لوگوں نے لاش کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس کا سر بری طرح سے کچلا ہوا تھا۔ بعد میں اس کی بھی شناخت ہوگئی تھی۔ تب سے پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ فون کال کی تفصیل اس معاملے میں بہت مددگار ثابت ہوئی۔ تاہم اس کے لئے بھی پولیس کو بہت کوشش کرنی پڑی۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے معاملہ حل کرلیا ہے۔پولیس اس معاملے میں مزید شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے لئے فورنسک کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close