عجیب و غریب

امیر ترین بھکاری، جنہوں نے مانگ مانگ کر اتنی دولت کما لی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

نئی دہلی(ہندوستان اردو ٹائمز) بھارت میں کچھ ایسے بھکاری ہیں جنہوں نے بھیک مانگ مانگ کر اتنی دولت کما لی ہے کہ سننے والے حیران رہ جائیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت کے ان امیر ترین بھکاریوں میں پہلے نمبر پر بھرت جین نامی شخص آتا ہے جو زیادہ تر ممبئی کے پرل ریجن میں بھیک مانگتا ہے۔ اس کے پاس دو اپارٹمنٹ ہیں جن کی مجموعی مالیت 1کروڑ 40لاکھ بھارتی روپے ہے۔ اس کے علاوہ بھی وہ خطیر دولت کا مالک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وہ ماہانہ 75ہزار بھارتی روپے کماتا ہے۔

کلکتہ کی لکشمی داس نامی بھکارن آتی ہے جو 1964ءسے بھیک مانگتی آ رہی ہے جب اس کی عمر صرف 16سال تھی۔ وہ روزانہ لگ بھگ1ہزار بھارتی روپے کماتی ہے۔ اس نے بینک میں اکاﺅنٹ بھی کھلوا رکھا ہے جس میں لاکھوں روپے پڑے ہیں۔ممبئی میں بھیک مانگنے والا کرشنا کمار گائتے بھی اس فہرست میں شامل ہے جو ایک مہنگے فلیٹ کا مالک ہے اور روزانہ اندازاً 1500بھارتی کماتا ہے۔ برجو چندر آزاد نامی ممبئی کے بھکاری نے بینک میں 8لاکھ 77ہزار روپے کا فکس ڈیپازٹ کرا رکھا تھا اور وہ گواندی میں ایک گھر کا مالک تھا جہاں ڈیڑھ لاکھ روپے کیش بھی رکھا تھا۔ 2019ءمیں ٹرین کی زد میں آ کر جب برجو کی موت واقع ہوئی تو پولیس نے اس کے تمام اثاثے کھوج نکالے تھے اور اس کے گھر سے یہ کیش بھی برآمد کی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close