عجیب و غریب

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے اسے ریت میں زندہ درگور کردیا

نیویارک(ذرائع) امریکہ میں ایک آدمی نے بیوی کے ساتھ جھگڑا ہونے پر اسے ریت میں زندہ درگور کرنے کی خوفناک کوشش کر ڈالی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کورونیڈو کے ساحل پر پیش آیا جہاں جوز لوئس میریس سوئم نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ سیر کے لیے گیا تھا۔ وہاں دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور جوز نے اپنی اہلیہ پر حملہ کر دیا۔

اس نے خاتون کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے قریب ہی بچوں کے کھودے گئے ریت کے گڑھے میں پھینک کر اس کے اوپر ریت ڈالنی شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد جوز وہاں سے بھاگ گیا اور خاتون گڑھے سے باہر نکل آئی اور پولیس کو اطلاع دے دی۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ جوز کو ایسے لگا جیسے کوئی شخص وہاں آ رہا ہے، چنانچہ وہ ڈر کر بھاگ گیا۔ اگر وہ خوفزدہ ہو کر نہ بھاگتا تو میں آج زندہ دفن ہو چکی ہوتی۔ملزم وہاں سے بھاگنے کے بعد اپنے گھر کے قریب واقع ایک باغ میں جا کر چھپ گیا جہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close