عجیب و غریب

مردے کے لیے قبر کھودنے والا خود ہی اس میں دفن ہوگیا

نیویارک(ذرائع) امریکہ میں ایک گورکن قبر کھودتے ہوئے حادثہ پیش آنے پر خود موت کے منہ میں چلا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے ماﺅنٹ سینائی میں واقع واشنگٹن میموریل پارک میں پیش آیا ہے جہاں 42سالہ روڈوین الیکوک نامی گورکن قبر کھود رہا تھا کہ قبر دھنس گئی اور وہ اس کے اندر پھنس گیا۔

رپورٹ کے مطابق روڈوین قبر کے اندر 7فٹ کی گہرائی میں تھا جب قبر بیٹھ گئی۔ روڈوین کے ساتھی ورکرز نے اسے فوراً نکالنے کی کوشش کی تاہم منوں مٹی اوپر آ گرنے پر روڈوین باہر نکالے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔سفوک کاﺅنٹی پولیس اور آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ قبرستان کی انتظامیہ کی طرف سے اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close