عجیب و غریب

لڑاکا مرغے نے اپنے ہی مالک کو ہلاک کردیا

حیدر آباد (ذرائع)  ریاست تلنگانہ میں لڑائی کے میدان میں اترنے والے مرغے نے اپنے ہی مالک کو ہلاک کردیا۔

میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں غیر قانونی طور پر مرغوں کی لڑائی کرائی جا رہی تھی۔ مخالف مرغے کو  ہلاک کرنے کیلئے اس کے پنجوں پر چھوٹے بلیڈ لگائے گئے تھے۔ لڑائی کے دوران میدان میں چھوڑنے سے پہلے جب مالک نے اسے پکڑا ہوا تھا تو حریف مرغے کو دیکھ کر یہ مرغا پھڑ پھڑایا جس کی وجہ سے اس کے پنجوں پر لگے بلیڈ اپنے ہی مالک کی ران پر لگے جس سے اسے انتہائی گہرے زخم آئے۔

مرغے کے مالک کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مرغے کو کچھ دیر تحویل میں رکھنے کے بعد اسے پولٹری فارم منتقل کردیا جبکہ لڑائی کے منتظمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close