عجیب و غریب

19 سالہ نوجوان جڑواں بہنوں کی جنس تبدیل، دونوں لڑکے بن گئے ۔ اس کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔

برازیلیا (ہندوستان اردو ٹائمز) برازیل میں 19سالہ جڑواں بہنیں جنس تبدیل کروا کے ’جڑواں بھائی‘ بن گئیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق مائیلا فوئبے ڈی رینزڈے اور اس کی بہن صوفیہ ایلبوکوئرک برازیل کے جنوبی علاقے میں واقع میونسپلٹی بلیومیناﺅ کی رہائشی ہیں جنہوں نے رواں ماہ 13اور 14فروری کو جنس تبدیل کرانے کے لیے سرجری کرائی۔ دونوں کے آپریشن کامیاب رہے اور اب وہ لڑکیوں سے لڑکے بن چکی ہیں۔

آپریشن کے بعد پہلی بار نہانے کے بعد مائیلا اور صوفیہ کا کہنا تھا کہ ان کی یہ نئی جنسی شناخت ’جادوئی‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نے بچپن سے آج تک ہر کام اکٹھے کیا ہے۔ چنانچہ ہم نے جنسی تبدیلی کے لیے سرجری بھی ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا۔ “ رپورٹ کے مطابق مائیلہ اور صوفیہ دنیا کے پہلے ’ٹرانس جینڈر‘ ہیں جو جڑواں ہیں اور انہوں نے ایک ساتھ جنس تبدیل کرائی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close