عجیب و غریب

نوجوان نے منہ بولی بہن بناکر کیا لڑکی کی آبروریزی ، پھر دوستوں سے کروایا یہ خوفناک کام

راجستھان میں جودھپور کے سردار پورہ تھانہ علاقہ میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک نوجوان نے لڑکی کو اپنی منہ بولی بہن بناکر اس کی آبروریزی کی ۔ نوجوان نے اپنی شرمناک حرکت کو یہیں تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ آگے بڑھ گیا اور بعد میں اپنے دوست کے حوالے کردیا ۔ پھر اس نے بھی لڑکی کی آبروریزی کی ۔ متاثرہ لڑکی نے اب پولیس تھانہ میں اجتماعی آبروریزی کا معاملہ درج کرایا ہے ۔

سردارپورہ تھانہ میں متاثرہ کی جانب سے درج کرائے گئے کیس میں ملزم نوجوان نے اس کو پہلے منہ بولی بہن بنایا ۔ بعد میں بہلا پھسلاکر اس کو ساتھ لے گیا اور پھر نشیلی اشیا کھلا کر اس کی آبروریزی کی ۔ اس دوران نوجوان نے فحش ویڈیو بھی بنالیا ۔ واردات کے بعد نوجوان نے اس کو واپس گھر چھوڑ دیا ۔

تھانہ افسر ہنومان سنگھ نے بتایا کہ کچھ دنوں بعد ملزم نے ویڈیو دکھا کر لڑکی کو دھمکی دینی شروع کردی ۔ اس کے ساتھ ہی وہ لڑکی پر اپنے دوستوں کے ساتھ بھی تعلقات بنانے کیلئے دباو ڈالنے لگا ۔ ایسا نہیں کرنے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دینے لگا ۔ بعد میں ملزم نے لڑکی کو اپنے ایک دوست کے حوالے کردیا ۔ اس نے بھی لڑکی کی آبروریزی کی ۔

آخر کار دھمکیوں سے تھک ہار کر لڑکی پیر کو سردار پورہ تھانہ پہنچی اور وہاں اپنی آپ بیتی سناکر معاملہ درج کرایا ۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ معاملہ کی جانچ ایس پی بھوپیندر سنگھ کے سپرد کردی گئی ہے ۔ پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے ۔

 

(نیوز ۱۸ اردو کے شکریہ کے ساتھ)

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close