عجیب و غریب

پاکستان کے 80 سالہ وزیر کی 21 سالہ دوشیزہ سے شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کوہاٹ (ہندوستان اردو ٹائمز) پاکستان کے سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 21 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی۔گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

پاکستانی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سید افتخار حسین گیلانی کی عمر 80 برس ہے، وہ 1940 میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی دلہن ان سے 59 برس چھوٹی یعنی 21 سال کی ہے۔

خیال رہے کہ افتخار گیلانی نے 1970 میں بطور آزاد امیدوار پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تھا جس کے بعد وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔ سنہ 1988 میں وہ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں بطور وزیر قانون خدمات سرانجام دیتے رہے۔ سید افتخار گیلانی نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم انہوں نے اگلے ہی سال 2012 میں پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ جوائن کرلی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close