عجیب و غریب

ہوائی جہاز میں موجود خفیہ جگہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں، ایئر ہوسٹس نے دکھا دیں

نیویارک(ہندوستان اردو ٹائمز) ہوائی جہاز میں کچھ ایسی جگہیں بھی ہوتی ہیں جہاں مسافروں کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ان جگہوں پر صرف فضائی عملہ ہی جا سکتا ہے۔ اب ایک ایئرہوسٹس نے ٹک ٹاک ویڈیو میں لوگوں کو یہ خفیہ جگہیں دکھا دی ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کیٹ کیملانی نامی اس ایئرہوسٹس نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ جگہ دکھائی ہے جہاں عملے کے اراکین آرام کرتے ہیں۔ کیٹ بتاتی ہے کہ ہمارے یہ بیڈ مسافروں کے پیروں کے نیچے یا سروں کے اوپر ہوتے ہیں۔ سنیارٹی کے لحاظ سے عملے کے لوگ اوپر یا نیچے کے بیڈز پر آرام کرتے ہیں۔

یہ بہت تنگ بیڈ ہوتے ہیں جن میں پرائیویسی کے لیے پردے لگے ہوتے ہیں۔ پائلٹس کے آرام کرنے کے لیے بزنس کلاس کے ساتھ ایک خفیہ جگہ ہوتی ہے۔ یہ جگہ کاک پٹ کے پاس ہی واقع ہوتی ہے۔ کیٹ کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک 3لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور صارفین اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح اب ان خفیہ جگہوں کو دیکھنا چاہیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close