عجیب و غریب

خلائی مخلوق بننے کے شوق میں آدمی نے اپنی ناک اور ہونٹ کٹوا دیئے

پیرس(ذرائع) لوگوں کو کچھ ایسے شوق بھی گاہے لاحق ہوا کرتے ہیں جو دوسروں کی نظر میں بہت عجیب و غریب قرار پاتے ہیں لیکن اس فرانسیسی شہری کو جو شوق لاحق ہوا ہے اس کے متعلق جان کر ہر کوئی اس کی ذہنی حالت پر ہی شک کرنے لگے کہ اس نے اپنے شوق کی خاطر اپنی شکل کی کیا حالت کروا لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 32سالہ آدمی کا نام انتھونی لوفریڈو ہے جسے ’سیاہ فام خلائی مخلوق‘ بننے کا شوق چرایا اور اس نے پلاسٹک سرجری، ٹیٹو اور دیگر طرح کے پروسیجرز کروا کروا کے اپنی ایسی شکل بنوا لی ہے کہ کوئی بھی دیکھ کر خوف کھائے۔

رپورٹ کے مطابق انتھونی نے 24سال کی عمر میں ’سیاہ فام خلائی مخلوق ‘ بننے کے لیے آسٹریلیا جا کر یہ پروسیجرز کروانے شروع کیے۔ اب اس کے جسم کا شاید ہی کوئی حصہ ایسا ہو جسے اس نے ٹیٹو کے ذریعے سیاہ نہ کروایا ہو۔ اپنے سر، ماتھے اور کنپٹیوں پر اس نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے ایسے ابھاربنوالیے ہیں جیسے ہماری خیالی خلائی مخلوق کے ہوتے ہیں۔

انتھونی یہیں پر ہی نہیں رکا بلکہ اس نے آپریشن کروا کے اپنی ناک اور اوپر کا ہونٹ بھی کٹوا لیے تاکہ اس کی شکل ہو بہو سیاہ فام خلائی مخلوق جیسی بن سکے۔ انتھونی کا کہنا ہے کہ ”اوپری ہونٹ کٹوانے کے بعد سے مجھے بولنے میں شدید مشکل پیش آتی ہے مگر اس سے میرا اپنی شکل کو تبدیل کرنے کا ’جنون‘ کم نہیں ہوا۔ میرا خواب ہے کہ میں اپنی پوری جلد اتروا کر اس کی جگہ دھات سے بنی جلد اپنے جسم پر چڑھوا سکوں۔ اب اگلے مرحلے میں میں اپنی بازوﺅں، ٹانگوں، انگلیوں اور سر کی پشت کو موڈیفائی کرواﺅں گا۔“

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close