عجیب و غریب

9 سال سے شادی شدہ خاتون دراصل مرد تھی، ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ زندگی ہی بدل گئی

کولکتہ (ہندوستان اردو ٹائمز) مغربی بنگال میں ایک خاتون کی زندگی اس وقت بدل گئی جب ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ وہ عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

میڈیا کے مطابق نو سال سے شادی شدہ 30 سالہ خاتون پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ نیتا جی شبھاش چندر ہسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے اس کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ دراصل عورت نہیں ایک مرد ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون کے اندر بچہ دانی ہی نہیں ہے، اس کی باقی جسمانی ساخت تو عورت جیسی ہے لیکن اندرونی طور پر وہ مرد ہے جس کی وجہ سے اس کو پوری زندگی حیض بھی نہیں آیا۔ڈاکٹرز نے خاتون کی بائیوپسی بھی کی جس سے اس میں کینسر کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹر انوپم دتہ کے مطابق اینڈروجن انسینسیوٹی سنڈروم کا شکار ہے، اس سے پہلے اس کی دو خالائیں بھی اسی سنڈروم کا شکار رہ چکی ہیں۔ ’ ہم نے جب خاتون اور اس کے شوہر کو یہ بتایا کہ تو ہکا بکا رہ گئے، فی الحال ہم ان کی کاؤنسلنگ کر رہے ہیں اور انہیں سمجھا رہے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح میاں بیوی کی طرح ہی رہیں۔‘

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close