عجیب و غریب

اپنی دو بیویوں کو قتل کرنے والا شوہر

اوٹاوا(ذرائع) کینیڈا میں اپنی دو بیویوں کوقتل کرنے والا سیریل کلر عمر قید کی سزا کاٹتے ہوئے جیل میں ہی موت کے گھاٹ اتر گیا۔

ملی جانکاری کے مطابق کے مطابق اس 67سالہ قاتل کا نام کیملے کلیروکس تھا جس نے اپنی دونوں بیویوں کے لوہے کے راڈ سے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا۔ اسے 2012ءمیں عمر قید کی سزا سنا کر جیل بھجوایا گیا تھا۔

اوٹاوا کے رہائشی کلیروکس نے گرفتاری کے بعد اپنی بیویوں لیزے رائے اورجین راک اور ایک ہمسائی پاﺅلا لیکلیئر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم اپنی دونوں بیویوں کا قتل چھپانے اور پولیس سے بچنے میں کامیاب ہو چکا تھا تاہم 2010ءمیں اپنی ہمسائی کوقتل کرنے بعد پکڑا گیا اور اس نے اپنے سابق گناہ بھی قبول کر لیے۔ اس نے دونوں بیویوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں گھر کے صحن میں ہی دفن کر دی تھیں۔ اس کے اعتراف جرم کے بعد پولیس نے دونوں خواتین کی باقیات اس کے گھر کے صحن سے برآمد کر لی تھیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close