عجیب و غریب

ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلن مسک کو شہری نے ایک ہی میسج 154 مرتبہ بھیجا تو بالآخر جواب آگیا، کیا مانگا تھا کہ خواہش پوری کردی گئی

نیویارک(ہندوستان اردو ٹائمز) ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلن مسک کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک آدمی نے ایک ہی پیغام 154بار بھیجا اور بالآخر ایلن نے جواب دے ہی دیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ایلن مسک کو یہ پیغام بھیجنے والا آدمی لیوبومیر ولادیمیروف ہے جو ایک گیم ڈویلپر ہے۔ وہ اپنی نئی گیم کے لیے ایلن مسک کی خلائی تحقیقاتی کمپنی سپیس ایکس کانام اور لوگو (Logo)استعمال کرنا چاہتا تھا اور ایلن مسک سے اپنے پیغام کے ذریعے اس کی اجازت مانگ رہا تھا۔

اس نے اپنی ٹویٹ میں لکھ رکھا تھا کہ ”ڈیئر ایلن۔ میں ایک گیم ڈویلپر ہوں اور مریخ پر آبادی کے متعلق ایک گیم بنا رہا ہو، جس میں آپ اور سپیس ایکس کو بھی دکھایا جائے گا۔ اس گیم کے لیے میں آپ کی کمپنی کا نام او رلوگو استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ٹویٹ میں روزانہ ایک سال تک یا آپ کی طرف سے ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ کا جواب آ جانے تک پوسٹ کرتا رہوں گا۔“گزشتہ روز اس نے 154ویں بار یہ ٹویٹ پوسٹ کی اور ایلن مسک کی طرف سے اس کا جواب آ گیا۔ ایلن مسک نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ”تم ہمارا نام اور لوگو چوری کر سکتے ہو اور غالباً ہم آپ کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔“واضح رہے کہ اس گیم ڈویلپر کی تیار کردہ اس گیم کا نام ’Mars Is Flat‘ ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close