پٹنہ

پٹنہ پھرشرمسار: مجرم نے دن دہاڑے گھر میں گھس کرکیانابالغ لڑکی کاقتل ،قاتل کاکوئی سراغ نہیں

پٹنہ،21جنوری(ہندوستان اردو ٹائمز) بہار کے صدرمقام پٹنہ میں جمعرات کے روز مجرموں نے ایک نابالغ لڑکا کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ قانون ونظام کو چیلنج کرتے ہوئے ملزمین صبح 11 بجے کے قریب نابالغ کے گھر پہنچے اور اسے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ یہاں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، لوگ دن دہاڑے پیش آئے اس واقعے سے خوفزدہ ہیں۔ واقعہ دارالحکومت کے علاقہ جکن پور پولیس اسٹیشن کے جے پرکاش نگر کا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کے روز گھر میں کوئی نہیں تھا۔ متوفیہ انشو اکیلے گھریلو کام میں مصروف تھی،تبھی اچانک ایک مجرم گھرمیں گھس گیا اور چاقو سے گلاریت کر اسے ہلاک کردیا۔ جب گھر میں رہائش پذیر دوسرے کرایہ داروں کو واقعے کا اندازہ ہوا تو انہوں نے کنبہ کے افراد کو فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر اہل خانہ جلدی میں گھر پہنچے۔گھر پہنچنے کے بعد وہ بیٹی کی لاش دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پی ایم سی ایم بھجوا دیا۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے فارنسک ٹیم بھی طلب کی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close