عجیب و غریب

دنیا کا پہلا ’تیرتا‘ ہوا شہر، یہ کس جگہ ہے اور یہاں مکان کی قیمت کتنی ہے؟ آپ بھی جانئے

نیویارک(ذرائع) دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے ہوئے شہر میں گھروں کی فروخت شروع ہو گئی۔

حبر رساں ادارے  کے مطابق جزائرغرب الہند میں کنکریٹ موجولز پر بنائے گئے اس شہر کا نام ’بلیو اسٹیٹ آئی لینڈ‘ رکھا گیا ہے جس کے گھروں کی فروخت کا آغاز آج سے ہو چکا ہے۔ اس شہر میں سٹوڈیو اپارٹمنٹ کی قیمت 25ہزار ڈالر (تقریباً 40لاکھ 18ہزار روپے) اور ایک میگا مینشن کی قیمت ڈیڑھ ارب ڈالر(تقریباً 2کھرب 41ارب روپے)ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس شہر کا رقبہ لمبائی میں 4ہزار 921فٹ اور چوڑائی میں 3ہزار 280فٹ ہے جس پر 15ہزار لوگوں کی رہائش کی گنجائش ہے۔ اگرچہ اس شہر کے گھروں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے لیکن جزیرے پر تعمیراتی کام کا آغاز 2022ءتک ہی شروع ہو پائے گا اور 2025ءتک مکمل ہو گا۔کچھ گھر 2023ءمیں مالکان کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close