عجیب و غریب

شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا،واقعہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

چیچہ وطنی (ذرائع )چیچہ وطنی کے نواحی علاقے میں بارات سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے دولہا انتقال کرگیا،دولہے کی اچانک موت سے شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 14 ایل میں کاشف نامی شخص کی شادی تھی،کاشف کی بارات چیچہ وطنی سے کمالیہ جانا تھی،شادی کی تمام تیاریاں مکمل تھیں ،بارات سے چند گھنٹے قبل دولہاکاشف نہانے کے لئے باتھ روم گیا تو اسے دل کا دورہ پڑا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔کاشف کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دیوانہ وار روتے رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close